Advertisement

فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے شوکاز نوٹس پر الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق نثار درانی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے دو رکنی بنچ نے فواد چوہدری کے خلاف شوکاز نوٹس پر سماعت کی۔

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو تحریری معافی نامہ دینے کی ہدایت کر دی۔

الیکشن کمیشن میں سماعت کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ کاغذی کارروائی میں نہیں پڑھنا چاہتا، استدعا ہے کہ نوٹس واپس لیا جائے۔

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کےباہرمیڈیا ٹاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہا کہ امید ہے الیکشن کمیشن میرے جواب کو مثبت لےگا۔

Advertisement

انہوں نے کہاکہ مکمل پلان کے ذریعے معاملہ آگے بڑھ رہا ہے، پارلیمنٹ کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے،اپوزیشن کل کےاجلاس میں ترامیم پر کھلے دل سے غور کرے۔

فواد چوہدری نے کہاکہ ای وی ایم پی ٹی آئی کا ذاتی ایجنڈا نہیں،قومی ہے،اپوزیشن کل کےاجلاس میں ترامیم پر کھلے دل سے غور کرے،اصلاحات ہونا لازمی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ انہوں نے عدالتوں کے خلاف مہم شروع کردی ہے،پہلے بھی بلایا گیا تو ن لیگ نے عدالت پر حملہ کردیا ، نوازشریف اور مریم کی پیشی سے پہلے کوئی سازش ہو جاتی ہے۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ذمےداران کو طلب کیا ہے،عدالتوں پرحملہ ن لیگ کی روایت رہی ہے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہاکہ گزشتہ روزجعلی حلف نامہ سامنےآیا جس کی فیس شریف فیملی نےاداکی ، ن لیگ نے پہلے فوج کےخلاف ایک مہم شروع کی تھی۔

واضح رہےکہ الیکشن کمیشن کےخلاف بیانات پرفوادچوہدری کونوٹس جاری ہوا تھا۔

Advertisement

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور کہا کہ اعظم سواتی سینیٹ میں ہیں، الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہو سکتے۔

جس پر الیکشن کمیشن نے کہا کہ پیش نہیں ہوتے، سینیٹ کا بہانہ بناتے ہیں، جواب جمع نہیں کرایا۔

الیکشن کمیشن نے سنگین الزامات کیس کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
انڈس شیلڈ ایلفا، فضائی جنگی مشق کیلئے پاکستان ایئرفورس کا دستہ آذربائیجان پہنچ گیا
وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امراء آمد، نواز شریف سے اہم ملاقات
پاک افغان جنگ بندی معاہدہ درست سمت میں پہلا قدم ہے، نائب وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version