Advertisement

اداروں کے خلاف بیان بازی کرنے والے ملک کے خیرخواہ نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

عثمان

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہےکہ اداروں کے خلاف بیان بازی کرنے والے ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہےکہ ن لیگ کی جانب سے مخصوص ایجنڈے کے تحت اداروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک امر ہے، اپوزیشن اداروں کو متنازعہ بنا کر مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش پاکستان کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔اداروں کے خلاف باتیں کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔ اپوزیشن رہنماؤں کے بیانات ناقابل فہم اورقومی مفادات کے یکسر منافی ہیں۔

عثمان بزدار نے کہاکہ ایسے بیانات ملک دشمن کے بیانیے کا عکاس ہیں۔ پاکستان کے عوام شر انگیز بیانیے کو مکمل مسترد کرتے ہیں۔ ملک دشمن بیانیے کی پاکستان میں رتی بھر بھی گنجائش نہیں۔

انہوں نے کہاکہ اداروں کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ قومی اداروں کی عزت پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گے۔ قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version