Advertisement

سدھو کے لئے عمران خان کو ’بڑا بھائی‘ کہنا بھارت میں جرم بن گیا

بھارت کے سابق کرکٹر اور  موجودہ سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کے لئے عمران خان کو ’بڑا بھائی‘ کہنا ان کے اپنے ملک میں جرم بن گیا۔

نوجوت سنگھ سدھو سکھ مت کے بانی بابا گرو نانک کے یوم پیدائش کی مناسبت سے جاری تقریبات میں شرکت کے لئے کرتار پور پہنچے، جہاں انہوں نے ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم عمران خان کی تعریفیں کیں اور انہیں ’بڑا بھائی‘ کہا لیکن بھارت کے ہندو انتہا پسندوں کو سدھو کی وزیر اعظم کے ساتھ بھائی بندی ذرا نہیں بھائی۔ بھارت میں بر سر اقتدار ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی نے سدھو کے خلاف محاذ کھول لیا ہے۔

بی جے پی کے ترجمان امت مالویہ نے ٹوئٹر پر نوجوت سنگھ سدھو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو اپنا ’بڑا بھائی‘ کہتے ہیں۔ گزشتہ بار انہوں نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ کو گلے لگایا تھا اور ان کی بہت تعریف کی تھی،اس میں کوئی حیرانی کی بات بھی نہیں ۔

واضح رہے کہ نوجوت سندگھ سدھو وزیر اعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوئے تھے، انہوں نے اس وقت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے گلے مل کر کرتار پور کے حوالے سے بات کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version