Advertisement

حکومت پہلے شہر سے آلودگی کا خاتمہ کرے، لاہور ہائیکورٹ کا اظہارِ برہمی

لاہور ہائی کورٹ

پرویزالٰہی کے شریک ملزم محمد خان بھٹی نے ریفرنس سے ڈسچارج کرنے کی درخواست دائر کردی

غیرقانونی سوسائٹیز کے قیام اور آلودگی پر لاہور ہائیکورٹ نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ سے پہلے شہر سے آلودگی کا خاتمہ کرے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔  راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی طرف سے بیرسٹر علی ظفر نے دلائل میں کہا کہ دنیا بھر میں بلدیاتی ادارے ماسٹر پلان کے پابند ہوتے ہیں لیکن پاکستان میں بلدیاتی ادارے خود ہی ماسٹر ہوتے ہیں اور بلدیاتی ادارے جو چاہے ماسٹر پلان میں تبدیلی کر دیتے ہیں۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ بے ترتیبی سے تعمیرات کو روکنے کیلئے راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ شروع کیا گیا۔

بیرسٹر علی ظفر سے مکالمے کے دوران جسٹس شاہد کریم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کیا کر رہی ہے؟ پہلے اس بے ترتیب تعمیرات کیخلاف تو کارروائی کرے۔ لاہور اس وقت آلودہ ترین شہر بن چکا ہے اور ایسے معاملات میں نہ صرف عدالتوں کو آنا پڑتا ہے بلکہ بعض اوقات اپنے دائرہ اختیار سے باہر بھی حکم جاری کرنا پڑتا ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ اسموگ کے معاملے میں یہی کچھ ہو رہا ہے۔ لاہور اس وقت آلودہ ہو رہا ہے۔ اب سارے شہری تو نئے لاہور میں منتقل نہیں ہو سکتے۔ بڑی اچھی بات ہے کہ حکومت کو یہ خیال آیا کہ ایک ترتیب سے شہر بنایا جائے مگر نیا پراجیکٹ بنانے سے پہلے حکومت قانونی تقاضے تو مکمل کرے۔ جگہ جگہ غیر قانونی سوسائٹیز بن رہی ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ حکومت کہاں ہے؟

اپنے ریمارکس میں جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ اسموگ کا کیس مَیں ہفتے میں 2 بار سنتا ہوں تاکہ اسموگ کا مسئلہ حل ہو سکے۔

Advertisement

بیرسٹر علی ظفر نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ وہ بہ طور سینیٹر ساتھی سینیٹرز کے ساتھ مل کر قانون سازی کے لیے پرائیویٹ بل سینٹ میں پیش کروائیں گے۔ انہوں نے مزید دلائل دیے کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ جگہ جگہ سوسائٹیز کے قیام کے تدارک کے لیے ہی شروع کیا گیا ہے۔

عدالت نے بیرسٹر علی ظفر کو دلائل جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version