Advertisement

بیرون ملک مقیم پاکستانی معالجین کو ملک میں بھاری سرمایہ کاری کرنی چاہیے، وزیراعظم

وزیر اعظم

عمران خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی معالجین کو ملک میں بھاری سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان سے پاکستانی نژاد ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعظم نے شمالی امریکہ کے صحت کے شعبے میں ایپنا کی خدمات کو سراہا۔

 ایپنا کے صدر ڈاکٹر رضوان خالد نے وزیر اعظم کو کورونا وبائی امراض کا مقابلہ کرنے میں ان کی حکومت کی نمایاں کامیابیوں پر سراہا اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے ساتھ ساتھ ان کی سہولت کے لیے پاور آف اٹارنی کے اجراء کے لیے آن لائن سسٹم قائم کرنے پر بھی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایپنا پاکستان میں  خیراتی اور فلاحی منصوبوں میں بلکہ صحت کے شعبے میں موثر پالیسی سازی میں بھی اپنا حصہ ڈالیں گے،اس سلسلے میں صرف ایک سرکاری مدد اور سہولت کی ضرورت ہے۔

 اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے ہیلتھ کیئر سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمند تمام بیرون ملک مقیم ڈاکٹروں کی سہولت کے لیے بورڈ آف انویسٹمنٹ میں ایک وقف ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت دی۔

Advertisement

وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی معالجین کو پاکستان میں معیاری صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی فراہمی کے لیے بھاری سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام ایپنا کو وزیراعظم کی نیشنل ہیلتھ ٹاسک فورس میں مناسب نمائندگی دے کر اس شعبے میں ان کی گرانقدر مہارت سے استفادہ حاصل کریں۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہان تھا کہ ایپنا پاکستان میں جدید ترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے زیادہ سے زیادہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے اپنی طاقت کا استعمال کریں۔

ملاقات میں معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان بھی شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version