Advertisement

عوام کو ہر قسم کی ریلیف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ، وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ عوام کو ہر قسم کی ریلیف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایوان وزیر اعلیٰ میں ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیرِ اعظم کو پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، انتظامی امور اور امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔

ملاقات میں پنجاب میں کھاد کی کسانوں کو بلا تعطل فراہمی کے لئے کئے گئے انتظامی اقدامات سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں ، انتظامی امور اور امن و امان کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مزید بہتری لانے کی ہدایات جاری کیں۔

عمران خان نے صوبائی انتظامیہ کو منصو بوں کے اثرات عوام تک باہم پہنچانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبے وقت پر مکمل ہونے چاہیں اور عوام کو ہر قسم کی ریلیف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

ملاقات میں چیف سیکر ٹری پنجاب کامران علی افضل ،آئی جی پنجاب رائو سردار علی خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری عامر جان نے بھی شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
Next Article
Exit mobile version