اسپتال سے 100 آئی پیڈ چرانے والا شخص گرفتار

برطانیہ میں بچوں کے اسپتال سے 100 آئی پیڈ چرانے والا شخص گرفتار کرلیا گیا ہے۔
غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانیہ کے علاقے مرسی سائیڈ میں پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک مشکوک شخص 40 آئی پیڈ فروخت کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
متعلقہ خبر: برطانوی سائکلسٹ کے گھر سے قیمتی گھڑیاں چوری
پولیس نے اطلاعات ملنے پر ہیلی ووڈ سے آئی پیڈ فروخت کرنے والے شخص کو چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
برطانوی پولیس نے کہا ہے کہ ملزم کے قبضے سے 100 آئی پیڈز برآمد ہوئے ہیں، آئی پیڈز لیور پول کے نواحی علاقے ویسٹ ڈربی میں واقع ایلڈر ہئے چلڈرن اسپتال میں زیر علاج بیمار بچوں کے لیے خریدے گئے تھے۔
متعلقہ خبر: برطانیہ نے لُوٹے گئے قیمتی نوادرات 153 سال بعد واپس کردیئے
مقامی میڈیا کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ برآمد کئے گئے آئی پیڈز کی مجموعی مالیت 70 ہزار برطانوی پاؤنڈز ہے جو کہ پاکستان کرنسی کے لحاظ سے ایک کروڑ 66 لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں۔
یہ آئی پیڈز بھی اسپتال کے اندر سے ہی چوری کئے گئے تھے، تاہم احتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
برطانوی پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس چوری یا چور کے بارے میں کوئی معلومات ہیں تو پولیس افسران سے رابطہ کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

