Advertisement

برطانوی سائکلسٹ کے گھر میں ڈکیتی، قیمتی گھڑیاں چوری ہوگئی

برطانوی سائکلسٹ مارک کیونڈش کے گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے جس میں ان کی 2 قیمتیں گھڑیاں اور بریف کیس چوری ہوگیا ہے۔

برطانیہ کے معروف سائکلسٹ مارک کیونڈش نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے جس میں ان کی 2 قیمتیں گھڑیاں اور ایک بریف کیس چوری ہوا ہے۔

Advertisement

مارک کیونڈش کا کہنا تھا کہ 27 نومبر کی رات 4 افراد ان کے گھر میں داخل ہوئے اور چاقو کی نوک پر ان کے اہلخانہ کو ہراساں کیا اور تشدد کا بھی نشانہ بنایا جس کی وجہ سے ان کے اہلخانہ شدید خوفزدہ ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے اس کیس میں تفتیش شروع کردی ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ مارک کیونڈش ان دںوں سائکلنگ کے دوران زخمی ہونے کی وجہ سے بستر پر آرام کررہے ہیں جبکہ کیونڈش اپنے کیریئر میں ٹور ڈی فرانس کے مجموعی طور پر 32 مرحلے جیت چکے ہیں۔

خیال رہے کہ مارک کیونڈش بیلجیئم کے ایڈی مرک کے 34 اسٹیجز جیتنے کے عالمی  ریکارڈ سے صرف دو فتوحات کے فاصلے پر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں منفرد اعزاز حاصل کرلیا 
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی ایبٹ آباد میں رونمائی
معروف کرکٹر پر چیتے کا حملہ؛ شدید زخمی
قومی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی کی شکر پڑیاں میں رونمائی
Next Article
Exit mobile version