Advertisement

عظمیٰ بخاری نے الیکشن بوتھ میں موبائل لیجانے پر سوال اٹھادیا، ویڈیو بھی شئیر

عظمی بخاری

عظمیٰ بخاری نے پولنگ بوتھ میں ایک ووٹر کی بنائی گئی ویڈیو شئیر کردی۔

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ ویڈیو شئیر کی اور ساتھ لکھا کہ ووٹرنے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ کاسٹ کرکے ویڈیو بنائی ہے۔

اپنی اس پوسٹ کے ساتھ عظمیٰ بخاری نے پولنگ اسٹیشن میں موبائل لیجانے پر سوال اٹھادیا کہ کیا الیکشن بوتھ میں فون لے جانے کی اجازت ہے؟

Advertisement

انہوں نے ساتھ یہ بھی کہاکہ فون لیجایا گیا تاکہ مہر کا ثبوت بوقت ضرورت کام آئے۔

واضح رہےکہ لاہور کے حلقے این اے 133 میں ضمنی الیکشن جاری ہیں۔

 پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے شروع ہوا جوکہ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہےگی۔

حلقے میں 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 34 حساس اور 21 کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے۔

 حلقے این اے 133 میں مجموعی طور پر 11 امیدوار میدان میں ہیں، ن لیگ کی شائستہ پرویز اور پیپلز پارٹی کے اسلم گل میں کڑا مقابلہ متوقع ہے۔

ن لیگ کے پرویز ملک کے انتقال سے خالی  نشست پر ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوارجمشید اقبال چیمہ اورمسرت چیمہ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر پہلے ہی مقابلے سے باہر ہو چکے ہیں۔

Advertisement

حلقے میں چار لاکھ  چالیس ہزار سے زائد ووٹرزحق رائے دہی رکھتے ہیں۔

این اے 133 میں ضمنی انتخابات کے دوران کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سیکیور ٹی کے سخت انتظامات لیے گئے ہیں، رینجرز نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز کی نگرانی میں 6 ایس پیز اور 14 ایس ڈی پی اوز فرائض انجام دے رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی 

ذرائع کے مطابق این اے 133 لاہور کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخالق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پولنگ اسٹیشنز کے اوپر امیدوار کی فلیکسز اور بینرز آویزاں کر دئیے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر احتجاج بھی کیا گیا، بعد ازاں متعدد پولنگ اسٹیشنز سے پولیس نے ن لیگ کے بینرز اتار دئیے جبکہ متعدد پولنگ اسٹیشنز پرتاحال ن لیگ کے بینرز آویزاں ہیں۔

Advertisement

پی ٹی آئی کی اپنے ووٹرز سے اپیل

این اے 133 لاہور کے ضمنی انتخاب کے روز تحریک انصاف نے آج پارٹی ووٹرز سے گھروں پر رہنے کی اپیل کی ہے۔

سینیٹراعجاز چوہدری صدر پی ٹی آئی وسطی پنجاب کا کہنا ہےکہ ہمارا ووٹرز گھروں میں رہے گا، ہم نے اپنے ووٹرز کو آج ووٹ کا حق استعمال نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

 صدر پی ٹی آئی وسطی پنجاب نے کہاکہ ہمارا امیدوار میدان میں نہیں ہم کسی کو ووٹ کاسٹ نہیں کریں گے، آج کا الیکشن انتخابی عمل کے نام پر سیاہ دھبہ ہے۔

سینیٹر اعجاز چوہدری نے پیش گوئی کرتے ہوئے مزید کہاکہ بیس فیصد سے کم ووٹ کاسٹ ہو گا۔

 

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
یونیورسٹی آف سرگودھا کا فٹ بال گراؤنڈ میدان جنگ میں بدل گیا
ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نائب وزیراعظم مقرر
Next Article
Exit mobile version