Advertisement

حکومت کا کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ

ویکسی نیشن

این سی او سی نے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمراورمیجر جنرل ظفر اقبال کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزرائے صحت اورچیف سیکٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

متعلقہ احکام کو کورونا پھیلاؤ، اموات کی شرح اور اسپتال داخلوں کے حوالے سےبریفنگ دی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کےاحکام کو شہروں میں جاری ویکسی نیشن مہم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

 بریفنگ میں بتایاگیا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے 40 کال سینٹر قائم کر دیئے گئے ہیں۔

Advertisement

این سی او سی نے اجلاس میں پبلک مقامات پر ویکسی نیشن ٹیم تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں دنیا بھر میں پھیلنے والے کورونا وائرس کی نئی قسم امیکرون ویرئنٹ کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

این سی او سی کے مطابق نئے ویرئنٹ سے بچنے کا حل ویکیسن ہی ہے، ماسک پہننے سماجی فاصلوں اور ہاتھ دھونے کے ایس او پیز پر بھی زور دیا گیا۔

اس مو قع پرنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے صوبوں کو بھی کورونا ویکسی نیشن پر سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق این سی او سی نے کورونا ویکسی نیشن کی موجودہ صورتحال پر بھی غور کیا۔

واضح رہےکہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان این سی او سی کے اجلاس میں شریک نہ ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version