Advertisement

انسانی تاریخ کی مہنگی ترین خلائی دوربین رواں ماہ لانچ کی جائے گی

 

مسلسل دوعشروں کی محنت اور تحقیق سے تیارکردہ جیمز ویب خلائی دوربین 22 دسمبر کو خلا میں بھیجی جائے گی جس پر 10 ارب ڈالر یعنی 17 کھرب پاکستانی روپوں کے برابر خطیر رقم خرچ کی گئی ہے۔

جدید اور حساس ترین خلائی دوربین جیمزویب ٹیلی اسکوپ مشہور ہبل دوربین کی جگہ لے گی۔ اس کا منصوبہ کئی عشرے پہلے بنایا گیا تھا پھر اسے 2007 میں خلا میں بھیجنا تھا اور اس کے بعد بھی تاریخ آگے بڑھتی رہی۔ انتہائی قیمتی خلائی دوربین کا پورا نظام کم سے کم 300 مختلف طریقوں سے ناکام ہوسکتا ہے جسے دور کرنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔

ناسا کے مطابق اس منصوبے میں حساس نوعیت کی سینکڑوں پیچیدگیاں ہیں جو شاید ہی کسی نے اس سے پہلے دیکھی ہوں گی۔ اسی لیے پورے مشن اور کمانڈ سسٹم کو نازک قرار دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پورے مشن کے پلان بی اور متبادل منصوبے بھی بنائے گئے ہیں۔ یہاں تک کہ خرابی کے ایک ایک پہلو کا بہت پیچیدگی سے مشاہدہ کیا گیا ہے۔

اس پر کئی حساس ترین آئینے لگے ہیں جو مرئی روشنی اور الٹراوائلٹ روشنی میں کائنات کا نظارہ کرائیں گے۔ تاہم اس کا مدار 3 لاکھ 75  سے لے کر 15 لاکھ کلومیٹر تک ہوسکتا ہے۔ امید ہے کہ جیمز خلائی دوربین زمینی گردوغبار سے بہت دور رہتے ہوئے آسمان کا گہرا اور شفاف نظارہ پیش کرے گی اور اگلے کئی برس تک حیرت انگیز کائناتی دریافتوں کی وجہ بھی بنے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version