Advertisement

سندیپ لیمی چین نیپال کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر

نیپال

نیپال

لاہور قلندرز کے سابق کھلاڑی سندیپ لیمی چین کو نیپال کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر کردیا گیا ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کرکٹ ایسوسی ایشن آف نیپال نے اعلان کیا کہ نیپال کے اسٹار لیگ اسپنر سندیپ لیمی چین کو ملکی کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل نیپال کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے فرائض گیانندرا انجام دے رہے تھے لیکن انہیں کرکٹ بورڈ نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر کپتانی سے برطرف کردیا ہے اور ان کے ساتھ مزید تین کھلاڑی جن میں نائب کپتان دپنرا سنگھ، فاسٹ بولر سومپال کامی اور کمال سنگھ بھی شامل ہیں۔

کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ان کھلاڑیوں کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزی کی تحقیقات کرے گی جب کہ چاروں کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ سے بھی محروم کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب کرکٹ گورننگ باڈی کی جانب سے ان چاروں کھلاڑیوں کو بلاکر تفتیش بھی کی گئی لیکن وہ تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔

لیگ اسپنر سندیپ لیمی چین پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرچکے ہیں اور ان دنوں وہ آسٹریلیا میں موجود ہیں جہاں وہ بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ ہوری کین کی جانب سے ایکشن میں دکھائی دے رہے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے نیپال کرکٹ ٹیم ان دنوں اگلے سال آسٹریلیا میں ہونے والی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کوالیفائیر گروپ کی تیاروں میں مصروف ہے جو اگلے سال اومان میں ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version