وزیراعظم کا دورہ میانوالی، اہم پیکجز کا اعلان متوقع

وزیراعظم عمران خان آج میانوالی کا دورہ کریں گے اور اہم پیکجز کا اعلان کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان میانوالی میں مختلف زیرِتکمیل منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم میانوالی میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے اور نمل یونیورسٹی میانوالی کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ طلباء سے بھی خطاب کریں گے۔
وزیراعظم کے خطاب سے قبل میانوالی میں لاری اڈہ کے سامنے جلسہ گاہ بنایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں لاری اڈہ خالی کرا دیا گیا۔ مسافر بسیں میونسیپل کمیٹی کی حدود سے باہر روک لی جائیں گئی۔
پولیس کی جانب سےلاری اڈہ کو پارکنگ پلیس میں تبدیل کردیاگیا۔ جلسہ گاہ کے ارد گرد سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ میانوالی شہرمیں وزیراعظم عمران خان کی آمد سے قبل ویلکم بینرز آویزاں کردیے گئے۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں نے دعوٰی کیا ہے کہ میانوالی کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ مختلف علاقہ جات سے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے جہاں انہوں نے گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم منصوبے کا افتتاح کیا اور اس موقع پر تقریب سے خطاب بھی کیا۔ افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر، وزیراطلاعات فواد چوہدری اور گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں سمیت ایم کیو ایم کے رہنما بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔
افتتاح کے موقع پر وزیراعظم نے گرین لائن اسٹیشن کا دورہ کیا اور وہاں موجود بسوں کا معائنہ کیا اور اس حوالے سے انہیں بریفنگ بھی دی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

