وزیراعظم جمعہ کو گرین لائن بس سروس کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم عمران خان جمعہ کو بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (بی آر ٹی ایس) سروس کا افتتاح کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان جمعہ کو کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ گرین لائن بسوں کا افتتاح کریں گے، وزیراعظم کراچی میں پارٹی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے جب کہ اہم اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔
گرین لائن بسیں سرجانی ٹاؤن سے میونسپل پارک تک سفر ممکن بنائیں گی، بسیں مکمل ایئرکنڈیشنڈ ہوں گی جس کاسفر 22 کلومیٹر طویل اور 23 بس اسٹیشنوں پر مشتمل ہوگا جس میں روزانہ 135,000 مسافر سفر کریں گے جب کہ اسکا زیادہ سے زیادہ کرایہ 55 روپے ہوگا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کراچی کے عوام کا جدید ٹرانسپورٹ نظام کا انتظار ختم ہونے کو ہے، وزیر اعظم 10 دسمبر کو کراچی آئیں گے، وزیر اعظم گرین لائن منصوبے کے ٹرائل آپریشنز کا افتتاح کریں گے۔
AdvertisementKarachi citizen's wait for a modern transport system is almost over. PM @ImranKhanPTI coming to karachi friday to launch the trial operations. This video gives you a sneak peak intp what the greenline operation will look like pic.twitter.com/uENoGuojhM
— Asad Umar (@Asad_Umar) December 8, 2021
Prime Minister @ImranKhanPTI will be inaugurating Green Line BRTS Karachi on Friday, the 10th December.
Here are some details:
• Surjani to Municipal Park
• 80 AC Hybrid Buses
• 22 KM route (12KM elevated)
• 23 Stations
• 135,000 passengers per day
• Max Fare = Rs 55 pic.twitter.com/s36rw9vqYrAdvertisement— PTI (@PTIofficial) December 8, 2021
واضح رہے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بدحالی پر 2015 میں مرتب کی جانے والی ایک تحقیق کی بنیاد پر فروری 2016 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا جسے 2017 کے اختتام تک مکمل ہونا تھا۔
منصوبہ کی ابتدائی لاگت کا تخمینہ 16 ارب 85 کروڑ روپے لگایا گیا تھا تاہم سندھ حکومت کی تجویز پر اس منصوبے کے روٹ میں مزید 10 کلو میٹر کا اضافہ کیا گیا جس سے لاگت 24 ارب روپے تک بڑھ گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News