Advertisement

آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر میں پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے صوبہ بھر میں پتنگ فروشوں، پتنگ سازوں اور پتنگ بازی کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا کہ لاہور، شیخوپورہ، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ سمیت بڑے شہروں میں پتنگ اور دھاتی ڈور کی خریدو فروخت میں ملوث افراد کے خلاف خصوصی آپریشن کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس افسران خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں اور رات کے وقت چھاپے مارے جائیں ، تفریح کے نام پر شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والے ملزمان کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔

راؤ سردار علی خان نے کہا کہ اگر کسی علاقے میں پتنگ بازی کی وجہ سے کوئی شہری زخمی یا جاں بحق ہوا متعلقہ آفسر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ، کائٹ فلائنگ ایکٹ پر عمل در آمد کو سختی سے یقینی بنایا جائے ، اس خونی کھیل سے بچاؤ کے لیے مساجد میں اعلان کروا کر  عوام کو آگاہی فراہم کی جائے۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا کہ شہرمیں کسی بھی جگہ اگر کوئی پتنگ بازی کرتا نظرآئے تو آپ  15 پر کال کرکے پولیس کو اطلاع دیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version