Advertisement

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے  پر عزم

لاہور چیمبر آف کامرس ااینڈ انڈسٹری نے معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے سہ یکجہتی حکمت عملی پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر، سینئر نائب صدر میاں رحمٰن عزیز چن اور نائب صدر حارث عتیق نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج انڈیکس میں تنزلی وقتی ہے جس پر سرمایہ کاروں کو ہراساں نہیں ہونا چاہیے، توقع ہے کہ یہ جلد ہی بحالی کا عمل شروع کردے گی۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی اسٹاک مارکیٹ ایک اہم اقتصادی اشاریہ ہوتی ہے، ایک دن میں 2134پوائنٹس گرنے سے عالمی سطح پر پاکستان میں سرمایہ کاری کے متعلق منفی تاثرات پیدا ہونے کا اندیشہ ہے لہذا اس سلسلے میں فوری حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں کمی کی بڑی وجوہات میں تجارتی خسارہ، پالیسی ریٹ میں اضافہ اور مہنگائی وغیرہ شامل ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت کو تجارتی خسارے پر قابو پانے کے لیے اقدامات اٹھانے چاہئیں، رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں تجارتی خسارہ تقریبا 20.5ارب ڈالر رہا جس میں روپے کی قدر میں کمی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

Advertisement

 انہوں نے کہا کہ تجارتی خسارے پر قابو پانے کے لیے حکومت کو غیر ضروری اور پرتعیش اشیا کی درآمدات کم کرنا ہونگی، مزید یہ کہ چین کے ساتھ کرنسی سویپ معاہدہ نافذ کیا جائے جہاں سے ہماری درآمدات تیرہ ارب ڈالر سے زائد ہیں ۔

 انہوں نے کہا کہ برآمدات بڑھانے کے لیے نئی منڈیوںکی تلاش اور نئی اشیا متعارف کروانا ضروری ہے، بالخصوص فارماسیوٹیکل ،انجینئرنگ انڈسٹری اور حلال فوڈ وغیرہ جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر  کا کہنا تھا کہ افریقہ، روس اور وسطی ایشیا ئی ریاستوں کو برآمدات کے فروغ کے لیے رسمی بیکنگ چینلز ترجیحی بنیادوں پر قائم کیے جائیں۔

 انہوں نے کہا کہ آئل امپورٹ بل کم کرنے کے لیے قابل تجدید توانائی کے ذرائع استعمال کیے جائیں۔

 انہوں نے کہا کہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے پرائس کنٹرول مکینزم کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں 150بیسس پوائنٹس اضافے کے بعد یہ 8.75 فیصد ہو گیا ہے جس کے معاشی نمو پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

Advertisement

لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر   کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو پالیسی ریٹ کم کرکے دیگر علاقائی ممالک کے مقابلے میں لانا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہوگئی
مہنگائی کی شرح 2 سال کی کم ترین سطح پر آگئی
پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
پاکستان اور الجیریا کے مابین مختلف شعبوں میں باہمی تجارت کو فروغ دینے کے بہترین مواقع موجود ہیں، عاطف اکرام شیخ
تیل اور گھی کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version