Advertisement

وزیر اعظم کی ٹیم کے کارنامے ہی ان کی تباہی کا باعث ہیں، پرویز اشرف

راجہ پرویز اشرف

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم صاحب آپکی ٹیم کے کارنامے اور اسکینڈل ہی آپکی تباہی کا باعث ہیں۔

راجہ پرویز اشرف نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ خان صاحب کںمب تک اپنی ناکامیوں اور نا اہیلوں کا ملبہ سیاسی مخالفین پر ڈالتے رہیں گے، وزیر اعظم صاحب آپکی ٹیم کے کارنامے اور اسکینڈل ہی آپکی تباہی کا باعث ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ساڑھے 3 برس بعد آپ الزامات لگا رہے ہیں، اب تو میچور ہو جائیں، آپکا ہر وعدہ جھوٹا نکلا، نہ قوم کو ایک کروڑ نوکریاں ملیں نہ 50 لاکھ گھر، الٹا عوام کو روٹی کے لالے پڑ گئے اور برین ڈرین شروع ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ آپ کہتے تھے روزانہ 15 لاکھ ڈالر کی منی لانڈرنگ کو روکوں گا، یہ رقم اب تک 2 ارب ڈالر بن چکی ہے، قوم آپ سے جواب مانگتی ہے، یہ کہاں ہے؟ بھٹو خاندان نے ملک کو غذائی خود کفیل بنایا، کسانوں کو اچھی قیمت دی۔

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 100 فیصد سے زائد اضافہ کیا، دہشت گردی کے باوجود ہر محاذ پر کامیابی حاصل کی، بھٹو خاندان قربانیوں کا زندہ باب ہے، سب کچھ لٹا کے بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔

Advertisement

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ بھٹوز پھانسی کا پھندہ چوم لیتے ہیں اور شہید ہو جاتے ہیں لیکن ملک کے خلاف نہیں بولتے، پاکستان میں آج جمہوریت اور پارلیمنٹ بھٹو خاندان کی دین ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version