جنید صفدر ولیمے میں کس مشہور ڈیزائنر کا تیار کردہ لباس پہنیں گے؟

پاکستان مسلم لگ ن کی نائب صدر اور پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کے بیٹے جنید صفدر کے ولیمے کی تیاریاں جاری ہیں۔
رپورٹس کے مطابق جنید صفدر کی شادی سے منسلک تمام تر رسوماتی تقریبات جاری ہیں جس میں قوالی نائٹس اور دیگر شامل ہیں۔
ان تمام رسوماتی تقریبات کے بعد جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب کا اہتمام کیا جائیگا جو کہ بہت شاندار اور پرافزائش طور پر کرنے کی اطلاعات ہیں۔
اپنے تقریب ولیمہ میں جنید صفدر پاکستان کے مشہور اور معروف ڈیزائنر ’ایچ ایس وائے‘ کا تیار کردہ لباس پہنیں گے۔
اس حوالے سے ڈیزائنر حسن شہریار یاسین نے ایک پوسٹ بھی جاری کی ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ جنید صفدر کی شادی کی تمام تر تقریبات کے لئے انہوں نے لباس تیار کیا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ لباس کی تیاریوں کے دوران جنید سے ہونے والی تمام ملاقاتوں میں انہیں نہایت پرخلوص اور بہترین شخصیت کے طور پر پایا ہے۔
اس حوالے سے جنید صفدر نے ’ایچ ایس وائے‘ کے لئے ایک تعریفی پوسٹ بھی جاری کیا ہے اور ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

