کسی صورت کسی غریب کا استحصال نہیں ہونے دیا جائے گا، شہباز گِل

ترجمان وزیر اعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ کسی صورت کسی غریب کا استحصال نہیں ہونے دیا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے نومبر کے آخری ہفتے میں وزارت داخلہ کو ہدایات دی تھیں کہ گوادر سے منسلک غیر قانونی ماہی گیری کے مسلے کو فوری حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے نومبر کے آخری ہفتے میں وزارت داخلہ کو ہدایات دی تھیں کہ گوادر سے منسلک غیر قانونی ماہی گیری کے مسلے کو فوری حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔اگلے3دن میں اس کمیٹی کی سفارشات جمع ہوں گی اور اس مسلے کو حل کیا جائے گا۔عمران خان ہمیشہ غریب کے ساتھ کھڑا ہے pic.twitter.com/hOOxLRp2wF
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 12, 2021
ان کا کہنا تھا کہ اگلے 3 دن میں اس کمیٹی کی سفارشات جمع ہوں گی اور اس مسلے کو حل کیا جائے گا، عمران خان ہمیشہ غریب کے ساتھ کھڑا ہے، کسی صورت کسی غریب کا استحصال نہیں ہونے دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگلے 3 دن میں اس کمیٹی کی سفارشات جمع ہوں گی اور اس مسلے کو حل کیا جائے گا، وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے بلوچستان میں جو ترقیاتی کام کئے ہیں اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔
ترجمان وزیر اعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان وزیر اعظم عمران خان کے دل کے قریب ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News