Advertisement

گرین لائن منصوبہ مسلم لیگ ن دور میں شروع ہوا، سعد رفیق

سعد رفیق

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ گرین لائن منصوبہ مسلم لیگ ن دور میں شروع ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں خواجہ سعد رفیق نےکہا کہ سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن  احسن اقبال،سابق گورنر سندھ،سابق وزیرخزانہ کیساتھ سندھ رینجرز کےاہلکاروں کی بدتمیزی اورلاٹھی چارج ریاستی جبر کی شرمناک مثال ہیں۔

سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ گرین لائن منصوبہ مسلم لیگ ن  دورمیں شروع ہوا، اس کا علامتی افتتاح غیر قانونی کام نہیں واقعہ کے ذمہ داران کوسزا ملنی چاہیے۔

دوسری جانب پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ نے ترقی کے فلسفے کو سمجھ کرکام کیے،گرین لائن منصوبہ ن لیگ نے کراچی کو دیا، عمران صاحب اب پتاچل گیا سڑکیں موٹروے سےملک کی ترقی ہوتی ہے۔.

ان کا کہنا تھا کہ آپ کو سمجھ آجائےگی ن لیگ پاکستان کی ترقی کیلئے سب کرکےگئی،موقع ملا تو کراچی کو پھر بہترین شہر بنائیں گے،کراچی کی خوشحالی سے سندھ بھی خوشحال ہوگا۔

Advertisement

علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان جمعہ کو کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ گرین لائن بسوں کا افتتاح کریں گے، وزیراعظم کراچی میں پارٹی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے جب کہ  اہم اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔

گرین لائن بسیں سرجانی ٹاؤن سے میونسپل پارک تک سفر ممکن بنائیں گی،  بسیں مکمل ایئر کنڈیشنڈ ہوں گی جس کاسفر 22 کلومیٹر طویل اور 23 بس اسٹیشنوں پر مشتمل ہوگا جس میں روزانہ 135,000 مسافر سفر کریں گے جب کہ اسکا زیادہ سے زیادہ کرایہ 55 روپے ہوگا۔

واضح رہے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بدحالی پر 2015 میں مرتب کی جانے والی ایک تحقیق کی بنیاد پر فروری 2016 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا جسے 2017 کے اختتام تک مکمل ہونا تھا۔

منصوبہ کی ابتدائی لاگت کا تخمینہ 16 ارب 85 کروڑ روپے لگایا گیا تھا تاہم سندھ حکومت کی تجویز پر اس منصوبے کے روٹ میں مزید 10 کلو میٹر کا اضافہ کیا گیا جس سے لاگت 24 ارب روپے تک بڑھ گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version