Advertisement

اب بھی دنیا کی 37 فیصد آبادی انٹرنیٹ تک رسائی نہیں رکھتی،اقوام متحدہ

جنیوا:اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی بڑی آبادی ابھی بھی انٹرنیٹ سے محروم ہے اور یعنی ہر تین میں سے ایک فرد نے کبھی انٹر نیٹ استعمال نہیں کیا۔ اس طرح کل دو ارب نوے کروڑ افراد کی رسائی انٹرنیٹ تک نہیں ہے جو دنیا کی آبادی کا 37 فیصد ہے۔ یہ انکشاف اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ٹیلی کمیونکیشن بیورو کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

 اقوام متحدہ کے مطابق کورونا وبا کے دوران انٹرنیٹ کے استعمال میں تقریبا 17 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ سخت لاک داؤن اور وبا کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد کا انٹرنیٹ کی جانب رخ کرنا تھا۔ اس طرح اب کل چار ارب نوے کروڑ افراد انٹرنیٹ تک رسائی رکھتے ہیں۔

اقوام متحدہ نے عام آدمی کی انٹرنیٹ تک رسائی پر خوشی کا اظہار کیا لیکن ساتھ انہوں نے وبا کے دوران عالمی انٹرنیٹ خلیج یا ڈیجیٹل ڈیوائڈ کو بھی واضح کیا ہے کیو نکہ اس سے دنیا بھر کے اساتذہ اور طالب علم متاثر ہو ئے ہیں اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا۔

جبکہ اس وبا کے دوران امریکا جیسے ملک میں بھی کئی غریب اور پسماندہ علاقے ایسے ہی جہاں کے اساتذہ اور بچے انٹرنیٹ جیسی سہولت سے محروم تھے اور جس کی وجہ سے ان کا تعلیمی سفر تعطل کا شکار رہا اس طرح دنیا بھر میں کروڑوں بچوں کا بہت زیادہ تدریسی نقصان ہوا اور یہ نقصان انٹرنیٹ نہ ہو نے کی سبب ابھی بھی جاری ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایکس (ٹوئٹر) میں اب کیا تبدیلی کی جارہی ہے؟
اسنیپ چیٹ صارفین کے لئے زبردست فیچر متعارف
چین میں پاکستانی سفیر چانگ ای 6 مشن کی روانگی کا مشاہدہ کریں گے
واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لئے ایک اور بہترین فیچر متعارف کروادیا
موبائل سمز بند کرنے کے حوالے سے پی ٹی اے کا اہم بیان آگیا
گوگل نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سُنادی
Next Article
Exit mobile version