Advertisement

کورونا کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے،فرخ حبیب

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہواہے۔

فرخ حبیب نے اسلام آباد میں وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم کے ہمراہ  مشترکہ پریس  کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی کو مستقل بنیادوں پر کنٹرول کرنے کیلئے حکومت ٹھوس اقدامات کررہی ہے ۔

انہوں  نے کہا کہ غریب عوام پربوجھ کم کرنے کیلئے حکومت نے مختلف اشیائے ضروریہ کی درآمد پرٹیکس اور ڈیوٹی میں کمی کردی ہے ۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی مد میں حکومت 4 ارب روپے کا بوجھ برداشت کررہی ہے ۔

 فرخ حبیب نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بروقت اقدام سے چینی کی قیمتوں میں کمی آئی ہے جبکہ آٹے کی قیمت میں استحکام ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ تازہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں مہنگائی آئی ہے اوراس کی وجہ سے زندگی بری طرح متاثرہوئی ہے ۔ دنیامیں مہنگائی کا50سالہ ریکارڈٹوٹ گیا، یورپی ممالک میں مہنگائی میں 5فیصد جبکہ امریکامیں6فیصداضافہ ہوا۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ چینی کے بحران میں سندھ حکومت کی نااہلی نظرآئی ، سندھ حکومت نےجان بوجھ کرشوگرملز میں کرشنگ رکوائی۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں سب پیسہ بنانےمیں لگےہیں،حکومت نام کی کوئی چیزنہیں۔ سائیں سرکار سندھ کےکسانوں کی دشمن کیوں بنی ہوئی ہے، سندھ کے کسان کو پانی نہیں ملتا،ملبہ وفاق پر ڈال دیتےہیں۔

اس موقع پر مزمل اسلم نے جلد خراب ہونے والی اشیاء کی پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں تین اعشاریہ پانچ فیصد تک کمی پراطمینان کااظہار کیا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version