Advertisement

رواں ہفتے بڑے شمسی طوفان کی وارننگ جاری

ماہرین فلکیات نے خلا میں ایک بڑے شمسی طوفان کی وارننگ جاری کردی ہے۔

ماہرین طبیعات و فلکیات کے مطابق سورج سے روشنی کے دو بڑے گولے خارج ہوتے دکھائی  دے رہےہیں، جس کے بعد شمسی طوفان کی آمد کو مد نظر رکھتے ہوئے زمین کے لیے وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

سائنس دانوں کی جانب سے  شمسی طوفان کی وارننگ سورج پر نظر آنے والے دو سن اسپاٹ (سورج کی سطح پر پائے جانے والے بڑے سیاہ دھبے جوسورج کی گردش کی وجہ سے اس کی سطح پر حرکت کرتے دکھائی دیتے ہیں) کے بعد جاری کی گئی ہے۔

 اس دھبوں کو کورونل ہول کا نام دیا گیا ہے جو سورج کے اوپری ایٹموسفیر میں اس وقت تشکیل پاتے ہیں جب  پلازمہ کم کثیف اور دوسرے حصوں کی نسبت زیادہ ٹھنڈا ہو۔ جب سورج کا زیادہ تر مقناطیسی میدان بند ہوجاتا ہے تو پھر یہ  کورونل ہولز ایک مقناطیسی میدان کھول دیتے ہیں جو خلا میں سیاروں اور سورج کے درمیان پھیل کر شمسی ہواؤوں کا سبب بنتا ہے۔

اس ممکنہ شمسی طوفان سے زمین کو لاحق خطرات کے بارے میں خلائی موسم پر نظر رکھنے والی ماہر طبیعات ڈاکٹر ٹمیتھا کا کہنا ہے کہ’ اس طوفان سے زمین کو براہ راست کوئی خطرہ لاحق نہیں لیکن ہم ہائی الرٹ ہیں۔ اس وقت ہم زمین سے سورج کے گرد متعد د سن اسپاٹ کا ہجوم دیکھ رہے ہیں، جن میں سے دو کافی بڑے ہیں۔‘

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس طوفان کے زمین پر اثرات 24 دسمبر تک مرتب ہوسکتے ہیں جس کے نتیجے میں ہم زمین پر کچھ گھنٹوں تک قطبی روشنیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ جو کہ کرسمس کے موقع پر برطانیہ، آئس لیند اور کینیڈا کے مشرقی ساحلوں پر موجود افراد کے لیے چھٹیوں کا بہترین تحفہ ہوگا۔

اس شمسی طوفان کے نتیجے میں جہازوں کی پروازیں، جی پی ایس سگنلز اور زیر آب موجود کیبلز متاثر ہوسکتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مؤثر کردار کا اعتراف، انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب
کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مزید مہنگی
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version