Advertisement

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان کی سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ

فاروق

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان کی سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل عدالت عالیہ کے دو رکنی بینچ نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ملزمان کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل خواجہ امتیاز کے دلائل اور تحریری جواب گراف کے ساتھ پیش کیا گیا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے ملزمان کی اپیلیں خارج کرنے کی استدعا کی۔

متعلقہ خبر: عمران فاروق قتل کیس میں 3 مجرموں کو عمر قید کی سزا

عدالت عالیہ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزمان خالد شمیم، معظم علی اور محسن علی کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا.

Advertisement

عمران فاروق قتل کیس کا پس منظر

ڈاکٹر عمران فاروق متحدہ قومی موومنٹ کے اہم ترین رہنما تھے، انہیں 16 ستمبر 2010 کو شمالی لندن کے علاقے ایجویئر میں ان کے گھر کے پاس قتل کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبر: ڈاکٹر عمران فاروق کے قاتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری

نواز شریف کے دور حکومت میں اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے کیس کے 3 ملزمان خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی کو عمر قید اور 10، 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version