Advertisement

سیاست اور معیشت کی تنزلی کے ساتھ کھیل بھی پاکستان میں تنزلی کا شکار ہوئے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ سیاست اور معیشت کی تنزلی کے ساتھ کھیل بھی پاکستان میں تنزلی کا شکار ہوئے۔

فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس میلہ سجانے پر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور عثمان ڈار مبارکباد مستحق ہیں، پورے پاکستان سے نوجوان حصہ لے رہے ہیں، 27 سو سے زائد خواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں، سیاست اور معیشت کے ساتھ کھیلوں میں بھی زوال آیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے نتیجے میں جن کھیلیں ترقی کریں گی، اس کے نتیجے میں پاکستان کی نوجوان نسل کو مواقع ملیں گے، سیاست اور معیشت کی تنزلی کے ساتھ کھیل بھی پاکستان میں تنزلی کا شکار ہوئے، بہت عرصے بعد کرکٹ میں پاکستان نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسکواش اور ہاکی تو ختم ہی ہوگئی، پاکستان میں اسٹیڈیمز کی تزئین و آرائش کریں گے، بچوں کو غلط راستوں سے بچانے کی بجائے کھیلوں کی طرف راغب کرنا چاہیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ سیالکوٹ واقعے پر ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھک گیا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے درد بھرا ٹویٹ کیا، ہم تھرڈ ورلڈ سے بہت آگے ہیں، انتہا پسندی کسی سیاسی جماعت کا ایجنڈہ نہیں، اپوزیشن نے اس واقعے پر دانش مندی کا مظاہرہ کیا ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں ایک انتہائی افسوس ناک واقع پیش آیا تھا جہاں توہین مذہب اور گستاخی پر نجی فیکٹری راجکو انڈسٹری کے جنرل مینیجر کو مشتعل ہجوم نے تشدد کر کے قتل  کر دیا تھا جس کے بعد اس کی لاش کو آگ لگا دی گئی تھی۔

مظاہرین نے تشدد کرتے وقت لبیک لبیک کے نعرے لگائے تھے جبکہ مشتعل افراد نے فیکٹری کا بھی گراؤ کر لیا اور وزیر آباد روڈ ٹریفک کے لئے بند کر دیا تھا۔

 سیالکوٹ پولیس کا واقعے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے شہری کی شناخت پریا نتھا کمارا کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ سیالکوٹ کے وزیر آباد روڈ پر واقع ایک نجی فیکڑی میں بحثیت ایکسپورٹ مینیجر کے خدمات انجام دے رہے تھے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ایک انتہائی بری طرح جلی ہوئی لاش لائی گئی ہے جو پوری طرح راکھ بن چکی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2022 کا سال اسپورٹس کا سال قرار دیا گیا ہے، فیڈرل حکومت کا کام ہے کہ کھیلوں کو فروغ دیا جائے اور کامیاب جوان اسپورٹس پروگرام اسی لیے ہے، کوئی فیڈریشن باہر جا کر یہ نہیں کہہ سکتی کہ ہم پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا سیالکوٹ واقعے پر کہنا تھا کہ سیالکوٹ واقعے کی پوری قوم مزمت کرتی ہے، سمندر پار پاکستانیوں نے بھی سیالکوٹ واقعے کی پرزور مزمت کی ہے، پاکستان کے لیے سیالکوٹ واقعہ شرمندگی کا باعث بنا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، احسن اقبال
راناثنااللہ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور مقرر
کےپی حکومت کا 19یونیورسٹیوں کے منتخب وی سیز کا اعلامیہ جاری کرنے سے انکار
کسانوں کے لئے400 ارب روپے کا پیکج لارہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب 
پیپلز پارٹی نے سندھ کے بلدیاتی قانون میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا
ججز کے خط سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں پشاور ہائیکورٹ کی تجاویز سامنے آگئیں
Next Article
Exit mobile version