Advertisement

بیٹے کی شادی میں ویٹر دکھنے کا طعنہ، کیپٹن صفدر کا طنزیہ جواب

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر اعوان نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کی بات کا کرارا جواب دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ جنید صفدر کی شادی پر آپ کی فیملی کی خوبصورت تصاویر جاری ہوئیں، لیکن شہباز گل نے آپ کو ویٹر کہا تو یہ بڑا معیوب سا جملہ ہے ، آپ اس پر کیا کہیں گے؟

جس پر صفدر اعوان نے جواب دیا کہ میں ویٹر ضرور لگ رہا تھا لیکن شہباز گل کی والدہ کی شادی میں، یہاں تو میں ٹھیک ٹھاک ہی لگ رہا تھا۔

دورانِ گفتگو ن لیگی رہنما نے وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے بھی ذو معنی گفتگو کی۔

 صفدر اعوان نے کہا کہ آج کل عمران خان گنگنا رہا ہے، دلِ امید توڑا ہے کسی نے سہارا دے کے چھوڑا ہے کسی نے۔ تو ان سے پوچھیں کہ کس نے سہارا دے کر چھوڑا ہے؟

Advertisement

کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ آج کل ان کی جیب میں ایک تعویذ ہے جس پر کراچی کے ایک معروف دانتوں کے ڈاکٹر کے دستخط ہیں، انہوں نے وہ تعویذ دل سے لگا رکھا ہے۔ اب اس تعویذ میں کیا ہے، وہ تو نہیں پتا، لیکن وقت آنے پر وہ تعویذ نکالے گا ضرور۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں ن لیگ کی ناکامی کے حوالے سے موقف اپنایا کہ چاہے جے یو آئی ہو، ن لیگ ہو یا اے این پی۔ ووٹ کو عزت دو کا جو مقصد تھا وہ پورا ہوا۔ عوام باہر نکلے اور ووٹ کو عزت دی اور اس بار عوام جیتی۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ شکر کریں اس بار دھند کا موسم تھا لیکن اس بار نہ پولنگ ایجنٹس دھند میں غائب ہوئے، نہ کوئی محکمہ غائب ہوا، لوگوں کا ووٹ صحیح بکس میں ڈلا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version