Advertisement

ترکی نے اپنا نام تبدیل کرلیا

 

اسلامی ملک ترکی کے حکام نے مملکت کا نام تبدیل کر کے ‘Türkiye’ (ترکے) رکھ دیا ہے۔

صدر رجب طیب ایردوآن نے اپنے سرکاری پیغام میں دعویٰ کیا کہ یہ اقدام ترک قوم کی بہترین نمائندگی کے لیے تھا۔

لیکن دیگر حلقوں میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ نام کی تبدیلی ملک کو ٹرکی نامی پرندے سے الگ کرنے کے لیے ہے۔

دوسری جانب کیمبرج ڈکشنری میں لفظ ترکی کی تعریف ‘ایسی چیز جو بری طرح ناکام ہوئے’ بیان کی گئی ہے۔

Advertisement

مذکورہ تبدیلی کی پہل سرکاری مواصلات اور برآمدی مصنوعات پر درج نام سے کی جائے گی۔

ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لفظ ‘Turkiye’  بہترین طریقے سے قوم کی ثقافت، تہذیب اور اقدار کی نمائندگی اور اظہار کرتا ہے۔

اس تناظر میں اب برآمدی مصنوعات پر “Made in Turkey” کے بجائے “Made in Turkiye” کا جملہ استعمال کیا جا رہا ہے۔

مذکورہ اسلامی ملک نے 1923 میں آزادی کا اعلان کرنے کے بعد “ترکے” کا نام اپنایا لیکن مغربی ممالک نے اسے ‘ترکی’ کردیا۔

ترکی واحد ملک نہیں جس نے اپنا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہوا۔

 2019 میں نیدرلینڈز نے ہالینڈ کا نام ترک کر دیا تھا، جب کہ 2016 میں جمہوریہ چیک نے اعلان کیا کہ وہ چاہتا ہے کہ ملک کو چیکیا کے نام سے جانا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان سے سیز فائر امریکا کے دباؤ پر نہیں خود کیا ، راجناتھ سنگھ ، ٹرمپ کا دعویٰ مسترد
سوٹ بوٹ میں ننھا فلسطینی زہران ممدانی ، ویڈیو وائرل
امریکا نے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا
غزہ میں اسرائیلی فورسز کی خلاف ورزیاں جاری
فلسطینیوں کی نسل کشی پر ترکیہ میں نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
دواجی کون ؟ ممدانی سے پہلی ملاقات، محبت ، شادی کب کیسے اور کہاں ہوئی ؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version