بلدیاتی انتخابات میں شکست،وزیراعظم نے وزیراعلٰی خیبرپختون خواکو طلب کر لیا

کے پی کے کے بلدیاتی انتخابات میں شکست پر وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا کو اسلام آباد طلب کرلیا۔ محمود خان اسلام آباد پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات میں شکست اور نتائج پروزیراعلٰی خیبر پختون خؒوا محمود خان وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے۔
وزیراعلٰی کے پی کے بلدیاتی الیکشن میں کہاں کہاں اور کیوں شکست ہوئی اس پر بھی وزیراعظم کو رپورٹ دیں گے اور صوبائی وزرا کے اپنے حلقوں میں شکست کی وجوہات بھی بتائیں گے۔
اجلاس میں ساتھ نہ دینے والے ارکان پارلیمنٹ اور سینئررہنماؤں کی نشاندہی کی جائے گی۔ ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم اگلے مرحلے کی حکمت عملی کے لیے گائیڈ لائنز دیں گے۔
خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات میں شکست پر وزیراعظم عمران خا کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ کے پی کے بلدیاتی الیکشن پرشورشرابے میں کسی کو یہ احساس نہیں ہے کہ یہ انتخابات جدید تبدیل شدہ لوکل گورنمنٹ سسٹم کی شروعات ہیں۔
اپنی ٹوئیٹ میں انھوں نے کہا کہ براہ راست منتخب تحصیل ناظمین انتظامیہ معاملات کو بہتر بنائیں گے اور مستقبل میں ایک اچھی قیادت سامنے آئے گی۔ ہماری 74 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہمارے پاس ایک با اختیاربلدیاتی سسٹم ہے۔
Amidst the noise over KP LG elec, no one realises these elections are start of modern, devolved LG system as exists in successful democracies. Directly elected Tehsil nazims will improve governance & create future ldrs. Ist time in our 74-yr history we have an empowered LG system
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 22, 2021
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

