Advertisement

واٹس ایپ نے پیغامات کے لیے ’ آٹو ڈیلیٹ‘ فیچر متعارف کروادیا

واٹس ایپ کا اینڈروئیڈ صارفین کے لیے ایک اور منفرد فیچر

دنیا بھر میں مقبول مییسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے استعمال کنندگان کی سیکیورٹی اور نجی معلومات اور پیغامات کو مزید محفوظ بنانے کے لیے ایک اور مفید ترین فیچر متعارف کروادیا ہے۔

اپنے اکاؤنٹ ہولڈرز کے لیے یکے بعد دیگرے سیکیورٹی اپ ڈیٹس اور نت نئے فیچر لانے والی ایپ واٹس ایپ کے اس نئے فیچر کی بدولت اب استعمال کنندگان اپنی چیٹ کو خودکار طریقے سے مخصوص مدت کے بعد دیلیٹ کر سکتے ہیں۔

اس نئے فیچر کی بدولت استعمال کنندگان اپنی سہولت کے مطابق ’ آٹو ڈیلیٹ فیچر‘ کو 24 گھنٹوں، 7 دن یا 90 دن کی مدت کے لیے منتخب کر سکتے ہیں، مقررہ مدت کے بعد ان کے پیغامات خود بخود ڈیلیٹ ہوجائیں گے۔

اس فیچر کو فعال کرنے کے لیے استعمال کنندہ کوتما م نئی چیٹس کے لیے ڈس اپیئر ( غائب ہونے والے پیغامات ) کے آپشن کو فعال (Enable) کر نا ہوگا۔

Advertisement

اس آپشن کو فعال کرنے کے بعد آپ کی فرداً فرداً کی گئی تمام چیٹس مقرر کردہ مدت کے بعد خودکار طریقے سے ڈیلیٹ ہوتی رہیں گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فیچر کو آپ انفرادی چیٹ کے ساتھ ساتھ گروپ چیٹس کے لیے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

اس فیچر کو فعال کرنے کے لیے سیٹنگز میں جا کر ‘Default Message Timer’ کے آپشن میں جائیں اور مقرر کردہ مدت کا تعین کرکے اسے فعال کریں۔

اس فیچر کا استعمال مکمل طور پر استعمال کنندہ کی صوابدید پر ہے۔ اور اسے فعال کرنے سے آپ کے پہلے سے موجود پیغامات ڈیلیٹ نہیں ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
موبائل سمز بند کرنے کے حوالے سے پی ٹی اے کا اہم بیان آگیا
گوگل نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سُنادی
نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کا معاملہ؛ پی ٹی سی ایل کا اہم بیان سامنے آگیا
موبائل فون صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی
تھریڈز صارفین کے لئے بڑی خوشخبری
6 جی ٹیکنالوجی 5 جی کے مقابلے میں کتنی زیادہ تیز ہوگی؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version