Advertisement

گیس بحران پر حکومتی ارکان پھر بول پڑے، اندرونی کہانی سامنے آگئی

وفاقی کابینہ اجلاس میں گیس بحران پر حکومتی ارکان پھر بول پڑے جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حکومتی ارکان نے کہا کہ گیس لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے ،میڈیا اور عوام ہم سے سوالات کر رہے ہیں۔

ارکان نے کہا کہ کراچی کی انڈسٹری کو بھی گیس نہیں مل رہی، کراچی کے ساتھ یوریا پلانٹس کو بھی گیس نہیں مل رہی۔

ذرائع کے مطابق عبدالرزاق داؤد نے ایکسپورٹ انڈسٹری کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی پر سوالات اٹھا دیے۔

عبد الرزاق داؤد نے کہا کہ خان صاحب ایکسپورٹ انڈسٹری کو گیس کی سپلائی نہیں ہو گی تو برآمدات متاثر ہوں گی، انڈسٹری کا دعویٰ ہے کہ 35فیصد انڈسٹری بند ہے۔

Advertisement

حماد اظہرنے کہا کہ حکومتی سروے کے مطابق 95 فیصد انڈسٹری چل رہی ہے، ایکسپورٹ انڈسٹری کے کیپٹو پلانٹس کو گیس بند کہ گئی ہے، پراسسنگ یونٹس کو گیس کی سپلائی جاری ہے۔

وزیراعظم نے ایکسپورٹ انڈسٹری اور جنرل انڈسٹری کو گیس کی سپلائی کے حوالے سے نظر ثانی کی ہدایت کرتے ہوئے انڈسٹری کو گیس کی سپلائی پر تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

انڈسٹری کو گیس کی سپلائی پر بننے والی تین رکنی کمیٹی میں شوکت ترین، حماد اظہر اور عبدالرزاق داؤد شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق شوکت ترین کو سینیٹر بننے پر کابینہ ارکان نے مبارکباد تک نہ دی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں خیبر پختون خوا بلدیاتی انتخابات پر پرویز خٹک کی تعریفیں ہوئیں۔ وزیراعظم عمران خان نے صرف پرویز خٹک کی تعریف کی۔

ذرائع کے مطابق بریفنگ کے دوران عمر ایوب نے لقمہ دیتے ہوئے کہا کہ پھر نہ کہیے گا مہنگائی کی وجہ سے الیکشن ہارے۔

Advertisement

بعد ازاں شبلی فراز کو الیکشن کمشنر سے ملاقات کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version