Advertisement

الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

 ‏اسلام آباد: صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا شریف اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ‏الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا کو الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تاہم ان کی معطلی کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔

شریف اللہ کی جگہ ‏ڈی جی لوکل گورنمنٹ الیکشن محمد رازق کو صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا تعینات کردیا گیا۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں حکمران جماعت تحریک انصاف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جبکہ مولونا فضل الرحمان کی جمیعت علمائے اسلام ایک بار پھر ابھر کر سامنے آئی اور انتخابی میدان اپنے نام کر لیا۔

Advertisement

اس حوالے سے جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات نے ثابت کردیا پچھلے الیکشن میں دھاندلی ہوئی۔

کے پی کے بلدیاتی انتخاب میں 2032 امیدوار ایسے بھی تھے جو بلامقابلہ منتخب ہوئے۔

جبکہ انتخابی عمل کے دوران بیلٹ پیپرز کی چوری، ہاتھا پائی، فائرنگ اور گالم گلوچ جیسے ناخوشگوار واقعات بھی رونما ہوئے۔

انتخابات میں بدترین شکست پر وزیر اعظم عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں سے نالاں ہیں، جبکہ پی ٹی آئی رہنما شکست کا ملبہ ایک دوسرے پر ڈال رہے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی ناکامی عوام کا بدلتا ہوا رجحان واضح کر رہی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version