Advertisement

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کاروبار میں منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز انڈیکس میں منفی رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا تاہم 100 انڈیکس 148 پوائنٹس کی کمی سے 44 ہزار 118 پر بند ہوئی جبکہ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 427 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں آج 22 کروڑ 33 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7 ارب 33 کروڑ روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 23 ارب روپے کم ہوئی ہے۔ کاروبار بندش پر مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 7 ہزار 559 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے آخری روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 178.12سے بڑھ کر 178.13 روپے پر بند ہوا ہے۔

ڈالر کی بڑھتی قیمت ملک میں مہنگائی کا بھی سبب بن رہی ہے، سال 2021 میں پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں 35 روپے سے زائد تک اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سستی گیس بنانے کے لئے بائیو گیس پلانٹ لگانے کے کام کا آغاز ہوگیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تشویشناک خبر
پاکستان میں ہونڈا سٹی کی نئی قیمت سامنے آگئی
تیل اور گھی کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر
مشہور کار ساز کمپنی ہونڈا نے اپنی گاڑیوں سے متعلق بڑا اعلان کردیا
گاڑی مالکان کیلئے پریشان کن خبر؛ حکومت نے اچانک بڑا فیصلہ کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version