ای وی ایم دھاندلی کی مشین ہے، سعید غنی

سعیدغنی کا کہنا ہےکہ ای وی ایم دھاندلی کی مشین ہے۔
پی پی رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنا مرضی کا قانون لانا چاہتی ہے، ہم الیکشن کمیشن کے ساتھ ہیں،ا لیکشن کمیشن کو مفلوج بنانے کی حکومت کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔
سعید غنی نے کہاکہ کس نے بتایا کہ سندھ سے 16 لاکھ ٹن گندم چوری ہو گئی، وزیراعظم کہتےہیں سندھ حکومت نے 3 شوگر ملز کی کرشنگ کو روکا، وفاق نے ہرنالائقی کی ذمہ دا ری سندھ حکومت پرڈالنا شروع کی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی،گیس کی قیمتیں مزید بڑھائےگی، اس حکومت میں ہر طبقہ کسی نہ کسی مصیبت میں مبتلاہے۔
پی پی رہنما نے کہاکہ کل پشاور میں پیپلز پارٹی کاتاریخی جلسہ منعقد ہوا، پشاور جلسے سے ثابت ہو گیاعوام کا پیپلز پارٹی پر اعتماد ہے، تبدیلی سرکار ناکام ہوچکی ، خیبرپختونخواہ اور پشاور کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں،عوام اب نجات چاہتے ہیں۔
وزیراطلاعات سندھ نے کہاکہ چینی اسکینڈل میں کسی ایک ایسے شخص کا نام بتائیں جواپو زیشن سے ہو، سندھ نے گندم بارہ لاکھ ٹن ذخیرہ کی، فخرامام اور خسرو بختیار کے خلاف کارروائی کریں،فخرامام نے کہا کہ چھیاسٹھ لاکھ ٹن گندم کہاں گئی ہمیں پتا نہیں چلا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

