Advertisement

یورپئین کلبز ایسوسی ایشن کی دھمکی، افریقن کپ آف نیشن کے ملتوی ہونے کا خدشہ

یورپی ممالک کی فٹ بال کلب ایسوسی ایشن نے افریقی فٹ بالرز کو ریلیز نہ کرنے کی دھمکی دے دی۔

دنیائے فٹ بال کلب کی سب سے بڑی ایسوسی ایشن یورپئین کلب ایسوسی ایشن (ای سی اے) نے افریقن کپ آف نیشن میں کھلاڑیوں کے نہ بھیجنے کی دھمکی دی ہے، اس حوالے سے ای سی اے نے فیفا کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ای سی اے کی اس دھمکی کے بعد افریقن کپ آف نیشن کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے۔ افریقن کپ آف نیشن افریقہ کے 24 ممالک کی فٹ بال ٹیمیں حصہ لیں گی، جو اگلے سال 9 جنوری سے 6 فروری تک کیمرون میں منعقد ہو گا۔

افریقی ممالک کے بیشتر کھلاڑی یورپی اور انگلش پریمئیر لیگز میں کھیلتے ہیں ، یہ کھلاڑی اپنے افریقن کپ آف نیشن میں اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔

Advertisement

ای سی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق افریقی خطے میں کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومیکرون کا خطرہ سب سے زیادہ ہے، اور خطے کے بیشر ممالک انتہائی غریب ہیں، جو اس وبائی مرض کے خلاف موثر طبی سہولیات سے محروم ہیں۔

ای سی اے کے مطابق افریقن کپ آف نیشن کے میزبان ملک کیمرون میں بھی کورونا کے حوالے سے حفاظتی اقدامات  ناقص ہیں، اس لئے ہم کلبز کے کھلاڑیوں کی صحت کے حوالے سے پریشان ہیں۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق یورپئین کلبز ایسوسی ایشن (ای سی اے) عالمی کھیلوں کے کلبز کی سب سے بڑی ایسوسی ایشن ہے، اور اس ایسوسی ایشن کے فیصلوں کو عالمی فٹ بال میں کافی اہمیت دی جاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version