
یورپی ممالک کی فٹ بال کلب ایسوسی ایشن نے افریقی فٹ بالرز کو ریلیز نہ کرنے کی دھمکی دے دی۔
دنیائے فٹ بال کلب کی سب سے بڑی ایسوسی ایشن یورپئین کلب ایسوسی ایشن (ای سی اے) نے افریقن کپ آف نیشن میں کھلاڑیوں کے نہ بھیجنے کی دھمکی دی ہے، اس حوالے سے ای سی اے نے فیفا کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ای سی اے کی اس دھمکی کے بعد افریقن کپ آف نیشن کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے۔ افریقن کپ آف نیشن افریقہ کے 24 ممالک کی فٹ بال ٹیمیں حصہ لیں گی، جو اگلے سال 9 جنوری سے 6 فروری تک کیمرون میں منعقد ہو گا۔
افریقی ممالک کے بیشتر کھلاڑی یورپی اور انگلش پریمئیر لیگز میں کھیلتے ہیں ، یہ کھلاڑی اپنے افریقن کپ آف نیشن میں اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔
ای سی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق افریقی خطے میں کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومیکرون کا خطرہ سب سے زیادہ ہے، اور خطے کے بیشر ممالک انتہائی غریب ہیں، جو اس وبائی مرض کے خلاف موثر طبی سہولیات سے محروم ہیں۔
ای سی اے کے مطابق افریقن کپ آف نیشن کے میزبان ملک کیمرون میں بھی کورونا کے حوالے سے حفاظتی اقدامات ناقص ہیں، اس لئے ہم کلبز کے کھلاڑیوں کی صحت کے حوالے سے پریشان ہیں۔
ایک محتاط اندازے کے مطابق یورپئین کلبز ایسوسی ایشن (ای سی اے) عالمی کھیلوں کے کلبز کی سب سے بڑی ایسوسی ایشن ہے، اور اس ایسوسی ایشن کے فیصلوں کو عالمی فٹ بال میں کافی اہمیت دی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News