Advertisement

بلوچستان: موسمِ سرما کی پہلی برفباری

بلوچستان کے صحت افزا مقام زیارت اور کان مہترزئی میں موسمِ سرما کی پہلی برفباری کا آغاز ہوگیا۔

زیارت شہر اور گرد و نواح میں ہلکی برفباری ہوئی ہے، برف گرنے کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے گزشتہ روز بلوچستان کے چند شہروں کوئٹہ، ژوب، زیارت ،پشین میں ہفتہ اور اتوار کو ہلکی بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

 زیارت سنجاوی قومی شاہراہ سڑی کے مقام پر ٹریفک کے لئے معطل ہوگی، لیویز فورس اور پی ڈی ایم اے روڈ کی بحالی میں مصروف ہیں اور بھاری مشینری روڈ سے سڑک بحال کرنے کیلئے نمک پاشی کیا جا رہا ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ جلد از جلد شاہراہ کو بحال کیا جائے،  وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے برف باری باری کے بعد زیارت اور کوئٹہ کان مہتر زئی شاہراہوں پر ٹریفک بحال رکھنے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہریار چشتی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی کے رکن منتخب
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترک بری افواج کےکمانڈر کی ملاقات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
Next Article
Exit mobile version