Advertisement

حماد اظہر کا مریم نواز کی درخواست پر تنقیدی جواب

وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے ٹویٹ پر جوابی اور تنقیدی ٹویٹ کیا ہے۔

مریم نواز نے اپنے پیغام میں میڈیا اور دیگر سیاسی عوامل سے اپنے بیٹے جنید صفدر کی شادی کے حوالے سے درخواست کی تھی۔

جس پر حماد اظہر نے مریم نواز کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ آپ بلکل ٹھیک کہہ رہی ہیں، تاہم آپ نے دو ماہ پہلے وزیر اعظم اور وزراء پر میچ دیکھنے کے حوالے سے کچھ سیاسی تبصرہ کیا تھا، آپ نے وزیر اعظم کی اہلیہ کے بارے میں بھی افسوسناک  باتیں کی ہیں۔

حماد اظہر نے مزید لکھا کہ آپ کا میڈیا سیل بھی زیادہ تر لوگوں کی ذاتیات پر افواہیں پھیلاتا ہے، بہرحال میں سب سے گزارش کروں گا کہ ذاتی معاملات پر کسی بھی قسم کے تبصرے یا بحث سے گریز کریں۔

وزیر توانائی نے لکھا کہ ہر فرد کی نجی زندگی مقدس ہے اور کسی بھی حالت میں اس کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے، خواہ دوسرے شخص کا طرز عمل ایسے حالات میں برابری سے نیچے رہا ہو۔

مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کی شادی سے متعلق ٹویٹ میں لکھا تھا کہ میرے بیٹے جنید صفدر کی شادی نجی اور خاندانی معاملہ ہے، میں دوسری ماؤں کی طرح سیاسی بیان بازی کا نشانہ بنے بغیر یہ لمحات منانے کی مستحق ہوں، میڈیا اور باقی سب سے عاجزی کے ساتھ درخواست کرتی ہوں کہ وہ خاندان کے رازداری کے حق کا احترام کریں۔

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1468248943628857354?s=20

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گندم درآمداسکینڈل کی تحقیقات کامعاملہ؛ اگست2023 سےمارچ 2024کے اعدادوشمارپیش
اضافی گندم درآمداسکینڈل نہیں، انکوائری کمیٹی نےبلایا توضرورجاؤں گا، انوارالحق کاکڑ
فیض آباددھرناانکوائری کمیشن رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
تمباکو کی مصنوعات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 37 فیصد اضافے کی تجویز
او آئی سی اجلاس: اسحاق ڈار کا غزہ میں فوری غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ
وزیراعظم شہبازسریف کے بطور انچارج وزیر ہوتے ہوئے گندم کی درآمد کا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version