Advertisement

‘یوم پاکستان پر پی ڈی ایم کی مارچ کی کال انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور غیر اخلاقی اقدام ہے’

Sheikh Rasheed lashes out on Opposition in a media talk

وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کی 23 مارچ کو اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان پر پی ڈی ایم کا مارچ کی کال دینا ایک انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور غیر اخلاقی اقدام ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا تئیس مارچ کو افواج پاکستان قومی دن پر روایتی پریڈ کرتی ہیں، جس میں پاکستانی عوام سمیت غیر ملکی سفیر اور مندوب بھی شرکت کرتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پریڈ کی تیاری کے حوالے سے دارالحکومت اسلام آباد کو سیکیورٹی الرٹ پر رکھا جاتا ہے۔ تیاری کے لئے بعض راستے دو تین روز قبل بند بھی کردئیے جاتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ایسے وقت پر مارچ کی کال ملک دوستی نہیں۔ مناسب ہوگا اگر پی ڈی ایم مارچ کی کال اپریل میں لے جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یومِ پاکستان کو عوام کے نام پراحتجاج اور خلفشار کے دن کے طور پر اجاگر کرنا پی ڈی ایم کا ملک مخالف قوتوں کی خدمت کرنے کے مترادف ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اجلاس میں 23 مارچ کو اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
پاکستان کی معیشت کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنا وقت کی ضرورت ہے، وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version