Advertisement

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی کرپشن کی کہانیاں آج بھی زبان زد عام ہیں، اسلم اقبال

میاں اسلم اقبال

اسلم اقبال

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی کرپشن کی کہانیاں آج بھی زبان زد عام ہیں۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال سے اپنے کیمپ آفس میں یونین کونسل 97کے نمائندوں اور لوگوں کی ملاقات ہوئی جس میں علاقے میں جاری ترقیاتی اسکیموں اور شہریوں کو درپیش مسائل پر بات چیت کی گئی۔

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے اپنے کیمپ آفس میں یونین کونسل 97کے رہائشیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ خدمت خلق سے بڑھ کر کوئی چیز اہم نہیں، اپنا ہر لمحہ عوام کی خدمت کے لئے وقف کر رکھا ہے۔

Advertisement

اسلم اقبال نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے اقتدار کو عوامی خدمت کی بجائے لوٹ مار کا ذریعہ بنائے رکھا، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی کرپشن کی کہانیاں آج بھی زبان زد عام ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ کرپشن کے وائرس نے معیشت اور ملک کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا تھا، کرپٹ ٹولے کی دولت بڑھتی رہی اور غریب بنیادی سہولتوں کو ترستے رہے، سابق حکمرانوں نے ترقی کے نام پر غریبوں کے حقوق چھینے ہیں۔

اسلم اقبال نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف قومی وسائل ترقیاتی منصوبوں پر صرف کرکے عوام کا حق لوٹا رہی ہے، معاشی مشکلات کے باوجود عوام کے مفادات کا تحفظ یقینی بنارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسائل سے آگاہی کے لئے عوام میں موجود ہوں، لوگوں کے مسائل اپنے مسائل سمجھ کر حل کرنے کی کوشش کرتا ہوں اور  لوگوں کی شکایات کے ازالے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
چمن باڑدر پر افغان عناصر کی فائرنگ، سیکیورٹی فورسز کا ذمہ دارانہ جواب
Next Article
Exit mobile version