Advertisement

اخوت اور رواداری پر مبنی سندھی ثقافت کا حسن سب سے جدا ہے، عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اخوت اور رواداری پر مبنی سندھی ثقافت کا حسن سب سے جدا ہے۔

سردار عثمان بزدار نے سندھ  ثقافت کے دن پر سندھ کی عوام کو مبارکباد دی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی ثقافت کا شمار دنیا کی منفرد اور قدیم ثقافتوں میں ہوتا ہے، سندھ کی ثقافت کے رنگ محبت اور یگانگت سے بھرپور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں بسنے والے ہمارے بہن بھائی ہیں، اخوت اور رواداری پر مبنی سندھی ثقافت کا حسن سب سے جدا ہے، سندھ کی ثقافت  تاریخ کی عظیم تہذیب کی آئینہ دار ہے۔

واضح رہے کہ وادی سندھ کی صدیوں پرانی تہذیب کو فروغ دینے کے لیے آج سندھ کا ثقافتی دن روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کے لیے صوبے بھر میں سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر مختلف پروگرام منعقد کیے گئے ہیں۔

عوام کی جانب سے ثقافتی دن پر مختلف مقامات سے ریلیوں کا بھی انعقاد کیا گیا ہے، لوگ سندھ ٹوپی اور اجرک پہن کر سندھ ثقافتی میوزک پر جھوم رہے ہیں اور بچوں کی موج مستیاں بھی جاری ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ ثقافتی تقریبات میں تقاریر، اسٹیج ڈراماز اور سندھی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
حالیہ سیلاب میں ریلیف آپریشن جیسی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، وزیر خزانہ
Next Article
Exit mobile version