Advertisement

حکومت آزاد کشمیر کا نادرا کے ساتھ مل کر سکسیشن سرٹیفکیٹ کے اجراء  کا فیصلہ

حکومت آزاد کشمیر نے نادرا کے ساتھ مل کر سکسیشن سرٹیفکیٹ کے اجراء  کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراعظم آزاد جموں کشمیر سردار عبد القیوم نیازی سے ڈائریکٹر جنرل  نادرا بریگیڈیئر ریٹائرڈ طلعت قیوم کی سربراہی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں سیکسیشن سرٹیفکیٹ کے اجراء کیلئے جلد قانون سازی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر نادرا وفد نے وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کو سکسیشن سرٹیفکیٹ پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے عوام دوست پالیسی کے تحت نادرا ملک بھر میں سکسیشن سرٹیفکیٹ پر کام کر رہا ہے۔ اسلام آباد، سندھ، کے پی اور پنجاب میں سکسیشن سرٹیفکیٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم آزاد جموں کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے سکسیشن اور لیٹر آف ایڈمنسٹریشن کے اجراء  کیلئے جلد قانون سازی کا یقین دہانی کروائی۔

Advertisement

 اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عبد القیوم نیازی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے 15 15 گھنٹے کام کر رہے ہیں۔

وزیراعظم آزاد جموں کشمیر نے کہا کہ اوورسیز کشمیریوں کو ووٹ کا حق دینے کا فیصلہ ہو یا بلدیاتی الیکشن، وزیراعظم پاکستان کے ویژن کی روشنی میں عملی اقدامات کر رہے ہیں۔

عبد القیوم نیازی کا کہنا تھا کہ سکسیشن سرٹیفکیٹ کے اجراء  کیلئے تمام قانونی تقاضے جلد پورے کیے جائیں گے اور عوام دوست منصوبے کو لانچ کریں گے۔

وزیراعظم آزاد جموں کشمیر سردار عبد القیوم نیازی کا مزید کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں میرپور، مظفرآباد اور راولاکوٹ میں سکسیشن سرٹیفکیٹ یونٹ قائم کیے جائیں گے ، اس منصوبے کی لانچنگ سے عدالتوں سے وراثتی سرٹیفکیٹ کے کیسز کا بوجھ بھی کم ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آسٹریلوی شخص نے دنیا کا طویل نام رکھنے پر عالمی اپنے نام کر لیا
ملک بھر کے بجلی صارفین ایک بار پھر اضافی بوجھ کیلئے ہوجائیں تیار
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
چار شادیوں کے بعد بھی باہر منہ مارنے کی عادت؛ حمزہ علی عباسی نے مردوں کو آئینہ دکھادیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version