Advertisement

شہباز شریف سے میری لڑائی صاف پانی کے معاملے پر ہوئی، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ شہباز شریف سے میری لڑائی صاف پانی کے معاملے پر ہوئی۔

چوہدری محمد سرور نے گورنر ہاؤس لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نظام ناکام نہیں ہوا لوگ ناکام ہوئے ہیں، جی ایس ٹی پلس ناکام ہوجاتا تو ہماری مشکلات میں اضافہ ہوجاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ جی ایس پی پلس کے لئے میں جاکر بہت محنت کی، ہمیں بین الاقوامی دنیا کو مطمئن کرنا بے انتہا ضروری ہے، لوگ کہتے ہیں میں سچ برطانیہ میں بولتا ہوں، میں پاکستان میں بھی جھوٹ نہیں بولتا، میں پارٹی کو دو لاکھ پونڈ جمع کرکے دیتا تھا، انڈین لابی کا مقابلہ کرنا بے حد ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے انوسٹی گیشن کے نظام ٹھیک ہوئے بغیر کچھ ٹھیک نہیں ہوسکتا، جب ریاست کمزور ہوجائے اور لوگ مضبوط ہوجائے تو ملک کے ایسے حالات ہوتے ہیں، کنٹونمنٹ الیکشن اور خانیوال کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے پہلے سے پارٹی کو بتادیا تھا ہم ہاریں گے۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ میرے ذرائع یہ کہتے کہ آرمی چیف ایکسٹینشن لینے کی خواہش نہیں ہے، اگر پارٹی کل کو مجھ سے پوچھے تو رائے دوں گا، حالات کو بہتر کرنے کے لئے وقت چاہیے ہوتا ہے، ہمیں بھی پھر مزید پانچ سال دے دیئے جائیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں کسی پارٹی میں جمہوریت نہیں ہے، پنجاب میں پیپلز پارٹی تحریک انصاف کے ووٹ کو نقصان پہنچا رہی ہے اور پہنچایا بھی ہے، شہباز شریف سے میری لڑائی صاف پانی کے معاملے پر ہوئی، اگر شہباز شریف سے میری لڑائی نہ ہوتی تو شاید میں ن لیگ نہ توڑتا۔

انہوں نے کہا کہ انیس سو ننانوے میں نواز شریف شہباز شریف کو امریکہ ، برطانیہ اور پرویز مشرف نہیں چاہتے تھے کہ وہ برطانیہ جائے، ان دونوں بھائیوں کے ویزے میں نے لگوائے، اس ملک کے تین وزیر اعظم میں نے بنوائے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ بے نظیر، نواز شریف اور عمران خان کو وزیر اعظم میں نے بنوایا، یورپ بھی میری سیاسی بصیرت کا قائل ہے، نظام کبھی ناکام نہیں ہوتا لوگ ناکام ہوتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
Next Article
Exit mobile version