Advertisement

جنوبی کوریا کے صدارتی انتخاب میں گنج پن قومی مسئلہ بن گیا

گنجا پن

گنجا پن

جنوبی کوریا میں صدارتی انتخابات کی مہم میں شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کے بجائے گنج پن ایک اہم موضوع بن گیا ہے۔

جنوبی کوریا کی حکمران جماعت کے صدارتی امیدوار لی جے میونگ خود تو گنجے نہیں ہیں لیکن انہوں نے ملک میں ہونے والے حالیہ صدارتی انتخابات کی مہم میں گنج پن سے متعلق موضوع چھیڑ دیا جس نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

لی جے میونگ نے انتخابی مہم میں اعلان کیا ہے کہ وہ انتخابات جیتنے کے بعد گنجے پن کا علاج مفت میں کروائیں گے اور انہوں نے ایک بیان میں بالوں سے محروم افراد کا ہیئر ٹرانسپلانٹ سرکاری خرچے پر کرانی کی تجویز بھی دے دی۔

جنوبی کوریا میں ہمیشہ صدارتی انتخابات میں شمالی کوریا کے نیوکلیئر پروگرام اور تعلقات ، امریکا سمیت دیگر ممالک سے تعلقات اور تجارت سمیت دیگر اہم موضوعات پر بحث کی جاتی ہے لیکن لی جے میونگ کے اس بیان کے بعد سب کی زبان پر صرف ایک ہی موضوع ہے اور وہ ہے گنج پن کا علاج، اس سے ظاہر ہوتا ہے جنوبی کوریا میں گنج پن قومی مسئلہ بن گیا ہے۔

صدارتی امیدوار نے ایک بیان میں کہا کہ ایک کروڑ سے زائد لوگوں کو بال گرنے کے مسائل کا سامنا ہے اور زیادہ تر لوگ دوسرے ممالک سے اس کا علاج کرواتے ہیں یا پھر دوائی منگواتے ہیں لہذا ہیئر ٹرانسپلانٹ کا علاج قومی ہیلتھ انشورنس پروگرام میں شامل کیا جانا چاہیے۔

Advertisement

لی جے میونگ کے اس بیان کے بعد لاکھوں کی تعداد میں لوگ ان کی سپورٹ میں سامنے آگئے اور سیکڑوں لوگوں نے ان کے اس موضوع کو سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بناکر ان کے حق میں بیانات دیے۔

دوسری جانب اپوزیشن کی جانب سے صدارتی امیدوار کے اس بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور اسے صرف لوگوں کی ہمدردیاں اور ووٹ حاصل کرنے کی ایک چال قرار دی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دواجی کون ؟ ممدانی سے پہلی ملاقات، محبت ، شادی کب کیسے اور کہاں ہوئی ؟
امریکا کیلیے خطرے کی گھنٹی، چین نے دنیا کا جدید ترین طیارہ بردار جہاز سمندر میں اتار دیا
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version