Advertisement

شہزاد اکبر قومی مجرم ہیں، عطاء اللہ تارڑ

عطاء تارڑ

مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر قومی مجرم ہیں۔

عطاء اللہ تارڑ نے شہزاد اکبر کے استعفے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ شہزاد اکبر قومی مجرم ہیں، انتقامی کارروائیوں کا مداوا کون کرے گا؟

انہوں نے کہا کہ ایسٹ ریکوری یونٹ نے قوم کے اربوں روپے خرچے اور نتیجہ کچھ نہ نکلا، کیا شہزاد اکبر سے قوم کا پیسہ اور وقت ضائع کرنے کا حساب لیا جائے گا؟

مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ آج سے ٹھیک ایک ہفتہ قبل عطاء اللہ تارڑ نے یہ بات کی تھی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ امور شہزاد اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

Advertisement

اپنی ٹوئٹ میں شہزاد اکبر نے کہا کہ انہوں نے مشیر کی حیثیت سے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیا ہے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ اپنے عہدے سے استعفے کے باوجود میں اپنی جماعت کے ساتھ وابستہ رہوں گا اور قانون کے طالب علم کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کروں گا۔

Advertisement

یاد رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد سے ہی شہزاد اکبر وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب تھے تاہم بعد میں انہیں داخلہ امور کا مشیر بھی بنا دیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چیئرمین پیپلزپارٹی کا خیبرپختونخوا اورپنجاب کےگورنرز کی نامزدگی کا اعلان
ایف آئی اےسائبر کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے اختیارات ختم کر دیے گئے
چارے کی خریداری میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کا اسکینڈل سامنے آ گیا
صدرمملکت آصف زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی
آزادکشمیر الیکشن کمیشن کا علی امین گنڈا پور کو پیش ہونے کا حکم
اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی سے رابطہ نہیں کرے گی، قمر زمان کائرہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version