Advertisement

فرانس میں اسپورٹس مقابلوں کے دوران حجاب پہننے پر پابندی عائد

حجاب

حجاب

فرانس میں اسپورٹس مقابلوں کے دوران حجاب پہننے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس میں دائیں بازو کے ایک سینیٹر نے ملک کی قانون ساز اسمبلی میں ایک قرارداد پیش کی جس میں کھیلوں کے مقابلوں کے دوران خواتین کے حجاب پہننے پر پابندی کا کہا گیا۔

فرانس کی سینیٹ کی اکثریت نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیکر اسے مںظور کروادیا ۔ کھیلوں کے مقابلوں میں خواتین کے حجاب پر پابندی کے حق میں 160 ووٹ ڈالے گئے جب کہ قرارداد کی مخالفت میں 143 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں حجاب کرنے والی طالبات پر کلاسز لینے پر پابندی برقرار

فرانسیسی سینیٹر کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ اسپورٹس فیڈریشن کی جانب سے منعقد کیے گئے مقابلوں کے دوران مذہبی علامات نمایاں کرنے کی ممانعت ہے۔

Advertisement

قرارداد میں واضح طور پر کہا گیا کہ اس کا مقصد کھیلوں کے مقابلوں کے دوران مسلم خواتین کی جانب سے حجاب پہننے پر پابندی عائد کرنا ہے اور مقابلوں میں اسکارف پہننا خواتین ایتھلیٹ کی زندگی کو بھی خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

واضح رہے دائیں بازوں کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد کی فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی حکومت نے مخالفت کی ہے لیکن اس کے باوجود قرارداد کو منظور کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری اسکول میں حجاب اوڑھنے پر پابندی

تاہم اس حوالے سے فرانس کی ایوان زیریں اور ایوان بالا کے ارکان پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو مسلم خواتین کے اسکارف پر پابندی سے متعلق قرارداد کے مسودے کو حتمی شکل دے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چیئرمین پیپلزپارٹی کا خیبرپختونخوا اورپنجاب کےگورنرز کی نامزدگی کا اعلان
ایف آئی اےسائبر کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے اختیارات ختم کر دیے گئے
چارے کی خریداری میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کا اسکینڈل سامنے آ گیا
صدرمملکت آصف زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی
اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی سے رابطہ نہیں کرے گی، قمر زمان کائرہ
سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی لیگی رہنما حنیف عباسی کو فارم 47 کی دھمکی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version