Advertisement

عدالت نے وزیراعظم کے بیان پر خواجہ آصف کو جرح کا حق دے دیا

خواجہ آصف عمران خان

خواجہ آصف کے خلاف وزیراعظم عمران خان کے ہتک عزت کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ عدالت نے خواجہ آصف کو وزیراعظم کے بیان پر جرح کا حق دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق شوکت خانم اسپتال سے متعلق وزیراعظم عمران خان پرالزامات کے معاملے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے خواجہ آصف کی عمران خان کے بیان پر جرح کا حق ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست منظور کر لی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیس روزانہ کی بنیاد پر سن کر مقرر وقت میں فیصلہ کیا جائے۔ ٹرائل کورٹ کو دو ماہ میں فیصلہ کرنے کا کہہ دیتے ہیں آرڈر پاس کریں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے خواجہ آصف کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کیوں اس معاملے کو التوا میں ڈال رہے ہیں؟ آپ غیر ضروری طور پر کیس کو لٹکا رہے ہیں۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے خواجہ آصف کے وکیل سے مکالمے میں کہا کہ اس طرح غیر ضروری کیسز سے احتیاط برتیں تو بہتر ہے۔ کیا اس کیس میں ایشوز فریم ہو گئے ہیں؟

Advertisement

وکیل خواجہ آصف نے عدالت کو بتایا کہ جی ایشوز فریم ہو گئے ہیں۔

عدالت نے عمران خان کے وکیل سے کہا کہ بیان پر جرح کرنا تو ان کا حق ہے۔ ٹرائل کورٹ کو چاہیے تھا اگلے روز جرح کے لیے رکھ لیتے فئیر ٹرائل ان کا حق ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے وکیل نے عدالت سے کو بتایا کہ ایک سال سے یہ عدالت میں نہیں آئے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ 17 دسمبر کو بیان ریکارڈ ہوا اسی روز ٹرائل کورٹ کیسے ان کا جرح کا حق ختم کر سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version