Advertisement

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

سونا

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 20 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس کی نئی قیمت 1837 ڈالر تک پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 601 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔

صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کے اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 25 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ سونے کی قیمت میں اضافہ

Advertisement

دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت 601 روپے کے اضافے کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 7 ہزار 939 روپے ہوگئی ہے تاہم چاندی کی فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی جس کی قیمت اب بھی فی تولہ 1450 اور 10 گرام 1243 روپے ہے۔

واضح رہے دو روز قبل سونے کی قیمت میں کمی دیکھی کی گئی تھی تاہم گزشتہ دو دنوں سے سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سولر پینلز پر ٹیکس کی خبریں؛ پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا
سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک کمی ہوگئی
ٹیکس چوری کرنے والوں کیخلاف بڑا فیصلہ
پیٹرول کتنا سستا ہونے والا ہے؟ بڑی خوشخبری آگئی
سولر پینلز لگانے والوں کو کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟ بڑی خبر آگئی
گھریلو یا کمرشل سولر پینل لگانے والوں کیلئے بری خبر
Next Article
Exit mobile version