Advertisement

فرسٹ ایڈ باکس جسے ہر گھر میں ہونا چاہئے

ابتدائی طبی امداد کا مطلب یہ ہے کہ کسی بھی طرح کی چوٹ لگنے کی صورت میں سب سے بہترطریقہ کون سا ہے جو تکیلف یا درد کو بڑھنے سے بچائے۔ یہ کام آپ اسی وقت کر سکتے ہیں جب آپ کے پاس فرسٹ ایڈ باکس یعنی ابتدائی طبی امداد دینے کے لیے وہ تمام سامان موجود ہوں جو اس کے لیے ضروری ہے تب ہی آپ کسی کی مدد کر سکتے ہیں۔

دیکھا جائے تو یہ باکس ہر گھر کی ضرورت ہے تاکہ کسی کو بھی کسی طرح کی چوٹ یا زخم لگنے پر بروقت ابتدائی طبی امداد دی جا سکے۔ اس باکس میں کیا کچھ ہونا چاہئے، آئیے جانتے ہیں۔

ٹوئیزر

گھرمیں یا باہر کسی کو بھی کوئی چیز چبھ جائے تو اسے نکالنے کے لیے ٹوئیزر سے بہتر کوئی اور ٹول نہیں ہوسکتا۔ مگر اسے استعمال سے قبل اور بعد میں جراثیم کش محلول سے پاک کرنا بے حد ضروری ہے ورنہ یہ انفیکشن کا سبب بن سکتا ہے۔

نیومائسین یا ہائیڈروکورٹیسن

Advertisement

یہ دونوں کریمیں ہر فرسٹ ایڈ باکس میں شامل ہونی چاہئے۔ مکھی مچھر کے کاٹنے یا ہلکے سے زخم کے لیے ان کا استعمال درد، سوزش اور جلن دور کرنے میں بے پناہ مفید ہے۔

ہینڈ سینیٹائزر اور دستانے

زخم کو صاف کرنے سے قبل ہاتھوں پر ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کریں یا دستانے پہنیں تاکہ آپ کے ہاتھوں پر موجود جراثیم انفیکشن کا سبب نہ بنے اور ساتھ آپ کے ہاتھ بھی زخم سے آلودہ نہ ہو۔

درد کش ادویات

ایسی تمام ادویات جن کے لیے کسی ڈاکٹر سے اجازت کی ضرورت نہ ہو ہمیشہ باکس میں رکھیں جیسے پیناڈول وغیرہ تاکہ درد ہونے پر دی جاسکے۔

وائپس یا زخم کو صاف کرنے والا محلول

Advertisement

کسی بھی زخم پر پٹی باندھنے سے قبل اسے پانی سے یا پانی کی غیر موجودگی میں اینٹی سیپٹک واپس یا ڈیٹول سے صاف کرنا ضروری ہے۔ اسی لیے اسے بھی ساتھ رکھیں۔

قینچی

یہ ہر گھرکی ہی نہیں بلکہ فرسٹ ایڈ باکس کی بھی ضرورت ہے، زخم کے حساب سے پٹی کو کاٹنا ہی نہیں بلکہ کسی بھی چیز کو اس کے کور سے نکالنے کے لیے اسے استعمال کیا جاتا ہے۔

بینڈیج یا ٹیپ

آخر میں اس باکس میں مختلف پٹیاں بھی ہو نی چاہئے جسے زخم پر باندھا جاسکے۔ جیسے سنی پلاسٹ، اور کپڑے کی بینڈیج وغیرہ۔ کوشش کریں کہ یہ ایک سے زیادہ سائز کی ہوں تاکہ زخم کو دیکھ کر اسے کور کیا جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گرمی میں روزانہ فالسے کیوں کھانا چاہئیں؟
یہ عام سی غذائیں کولیجن کو بڑھانے میں جادوئی اثر رکھتے ہیں
چھٹی کے دن زیادہ وقت تک سونے کا یہ فائدہ جان لیں!
یہ عام سی سرگرمی طلباء کی ذہنی صحت کو بہتر بنا سکتی ہے
روغن زیتون کا ایک اور حیرت انگیز فائدہ سامنے آگیا
دمہ جیسے تکلیف دہ مرض سے تحفظ لانے والے یہ آسان طریقے جانیے!
Next Article
Exit mobile version