Advertisement

سیلفی لیتے ہوئے 20 سالہ لڑکی جاں بحق

سیلفی

سیلفی

سیلفی لیتے ہوئے 20 سالہ لڑکی جھولے سے گرکر جاں بحق ہوگئی۔

سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث آج کل کے نوجوان چند لائکس اور کمنٹ کی خاطر اپنی زندگیاں داؤ پر لگادیتے ہیں اور منفرد انداز میں تصویر لینے کے لیے ہر حد پار کردیتے ہیں جسے اگر ہم سیلفی جنون کہیں تو غلط نہ ہوگا۔

نوجوانوں کی جانب سے سیلفی لینے کا یہ جنون اب تک سیکڑوں جانیں لے چکا ہے لیکن یہ پھر بھی باز نہیں آتے اور اب بھی ٹرین کے آگے جاکر یا پھر کسی اونچے مقام پر پہنچ کر بغیر کچھ سوچے سمجھے اپنا موبائل نکال کر کھڑے ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ کار ڈوبی لیکن خاتون سیلفی لینا نہ بھولی!

ایسے ہی ایک خبر گوجرانوالہ سے سامنے آئی ہے کہ جہاں گلشن اقبال پارک میں جھولے پر سیلفی لینے کا شوق نوجوان لڑکی کو مہنگا پڑگیا۔

Advertisement

گوجرانوالہ پولیس کے مطابق 20 سالہ لڑکی نے اونچائی پر جانے کے بعد جھولے سے سیلفی بنانے کی کوشش کی لیکن وہ گرکر جاں بحق ہوگئی جس کے بعد گلشن اقبال پارک کو سیل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی لڑکی کی شناخت اقصیٰ کے نام سے ہوئی ہے جو کشتی والے جھولے میں سوار تھی اور سیلفی لینے کی کوشش میں توازن برقرار نہ رکھ سکی۔

اس سے قبل بھی ایک خبر سامنے آئی تھی کہ ایک خاتون نے جمے ہوئے دریا پر گاڑی چلائی اور اپنی ڈوبتی کار کے اوپر سیلفی لینے کھڑی ہوگئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version