Advertisement

جاپان، چار شہروں نے نیم ہنگامی حالت کے نفاذ کی درخواست کر دی

جاپان کے ٹوکیو سمیت چار شہروں نے کورونا کے مثبت کیسوں میں اضافے کے باعث حکومت سے نیم ہنگامی حالت کے نفاذ کی درخواست کر دی۔

ٹوکیو ، سائیتاما ، چیبا اور کاناگاوا نے جاپانی حکومت سے ہنگامی حالت نافذ کرنے کی درخواست کی ہے علاوہ ازیں مزید شہر بھی اس درخواست میں شامل ہونے کے لئے پر تول رہے ہیں۔

جاپان کے وسطی علاقوں میں کورونا اور نئے ویریئنٹ اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے باعث ان شہروں کی انتظامیہ نے اس اقدام کی درخواست کی ہے۔

توکائی کے علاقے آئیچی ، گلو اور میئے نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ حکومت سے ہنگامی اقدامات کی درخواست کریں گے۔

جاپان کے جنوب مغرب میں واقع شہر کُماموتو کے گورنر نے کہا ہے کہ شہر میں عالمی وباء کورونا کے مثبت کیسوں میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

Advertisement

گورنر نے کہا کہ صورتحال کو مزید خراب ہونے سے پہلے ہی اس پر کنٹرول کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

گورنر کاہاشیما اکواو نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت سے بات چیت جاری ہے اور دیگر شہروں کی طرح ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ نیم ہنگامی حالت کا نفاذ کر دیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریاض میں وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وفد کی ملاقات
سعودی فتویٰ کونسل نے حج سرکاری اجازت نامے سے مشروط کر دیا
عید الاضحٰی کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
شاہی خاندان کو بڑا صدمہ؛ سعودی عرب سے انتہائی افسوسناک خبر
جاپان، مشہور آتش فشاں کو سیاحوں کی نظر سے بچانے کا فیصلہ
جاپان کے جزیرے پر 6.5 شدت کا زلزلہ
Next Article
Exit mobile version